وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے انتخابات میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

جمعرات 16 مئی 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (AEMEND) کے انتخابات میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کا شعبہ براڈکاسٹ جرنلزم کا اہم اور حساس شعبہ ہے جس کی اہمیت روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران فیک نیوز کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے نومنتخب صدر اظہر عباس، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدر محمد عثمان، سیکرٹری جنرل طارق محمود، جوائنٹ سیکرٹری میاں طاہر، جوائنٹ سیکرٹری ریحان خان اور فنانس سیکرٹری شہاب محمود کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں