جسٹس قاضی فائز عیسی کے غیر ملکی دورے پر روانہ‘ جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس مقرر

جسٹس منیب اختر کل ہفتے کے روز قائم قام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 17 مئی 2024 15:48

جسٹس قاضی فائز عیسی کے غیر ملکی دورے پر روانہ‘ جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس مقرر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17مئی۔2024 ) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے کے سبب جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے خبرکے مطابق جسٹس منیب اختر کل ہفتے کے روز قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے.

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں دن ساڑھے 10 بجے ہوگی جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے حلف لیں گے حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاءبھی شرکت کریں گے. واضح رہے کہ چیف جسٹس کے بعد منصور علی شاہ سینئرترین جج ہیں تاہم وہ بھی بیرون ملک گئے ہوئے ہیں لہٰذا جسٹس منیب اختر کل قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں