چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورسینئرترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ کی بیرون ملک روانگی

جمعہ 17 مئی 2024 22:07

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورسینئرترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ کی بیرون ملک روانگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اورسینئرترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ کی بیرون ملک دورے کے باعث جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کاعہدہ سنبھالیں گے اوراج ہفتہ کو حلف اٹھائیں گے <حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں دن ساڑھے دس بجے ہوگی۔

(جاری ہے)

جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے حلف لیں گے حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلائ بھی شرکت کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے کے سبب جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہونگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں