آئی جی اسلام آبادکی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے چور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لے گئے

کیبل چوری کی وجہ سے علاقے کے تمام ٹیلیفون نمبر بند ‘ سی ڈی اے کے چیئرمین کی سرکاری رہائش گاہ بھی کچھ میٹرکے فاصلے پر ہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 19 مئی 2024 12:42

آئی جی اسلام آبادکی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے چور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لے گئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مئی۔2024 ) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے چور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لے گئے نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائش گاہ سے کیبل چوری کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا. چوروں نے صبح 3 اور 4 بجے کے درمیان واردات کی، کیبل چوری کی وجہ سے تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے ہیں. وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف سیون میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کی سرکاری رہائش گاہیں ہیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں