وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایرانی صدر ابراہیم ریئسی ، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر افسوس کا اظہار

پیر 20 مئی 2024 11:30

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  کا   ایرانی صدر ابراہیم ریئسی ، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی  ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم ریئسی ، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی شہادت پر دلی رنج اور صدمہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کے وقت ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے ۔ حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ایرانی صدر سے ملاقات یادگار رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات کے حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں