وزیراعظم کی ویساک کے دن کے موقع پر بدھ مت کے پیروکاروں کو مبارکباد

جمعرات 23 مئی 2024 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نےبدھ مت کے بانی گوتم بدھ سے منسوب تہواریوم ویساک کے موقع پر دنیا بھر میں بدھ مت کے پیروکاروں کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ہم ویساک کے دن بدھ مت مذہب کے پیروکار دوستوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ دن سب کے لیے امن، خوشحالی اور ہم آہنگی لائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئیے اپنے مشترکہ ورثے کو اجاگر کریں اور باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے لیے کاوشیں جاری رکھیں۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں