تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی

منظم افغان گروہ کے پانچ کارندے گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:55

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) تھانہ کھنہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہراسانی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، منشیات فروشی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث افغان گروہ کے پانچ کارندے گرفتار کرلیے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے پانچ پستول معہ ایمونیشن اور آئس برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کی شناخت ابراہیم، شاہد خان، خوشحال، ابراہیم اور عین الحق کے ناموں سے ہوئی۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈان جاری ہے اور شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں