سوات اور گردونواح میں4.1 شدت کا زلزلہ

منگل 28 مارچ 2017 16:24

سوات اور گردونواح میں4.1 شدت کا زلزلہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) سوات شہر اور گردونواح میں4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔دنیا نیوز کے مطابق منگل کی صبح سوات شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 158 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں