صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مظفرآباد گڑھی دوپٹہ کے مقام پر گاڑی کے حادثے میں جاںبحق والے افراد پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعہ 19 اپریل 2024 22:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مظفرآباد گڑھی دوپٹہ کے مقام پر گاڑی کے حادثے میں جاںبحق والے افراد پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائیں اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔

(جاری ہے)

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو جلد از جلد طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ضلعی انتظامیہ کو مزید یہ بھی ہدایت کی کہ ایسے حادثات کے تدارک کے لئے بھی موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں حادثات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں