بیس کیمپ میں پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے‘چوہدری عبدالمجید
بدھ 20 جنوری 2016 14:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے آزادکشمیر کے عوام کو بلاتخصیص جدید سہولتوں کی فراہمی عوامی حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے حکومت اس پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ سرکاری محکمہ جات مشنری جذبے سے خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔
وزیراعظم آزادکشمیر یہاں مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر،وزیر ہائیر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی، وزیر صحت سردار قمرالزمان،وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی، وزیر برقیات فیصل راٹھوربھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ساڑھے چار سالہ عرصہ میں تعمیر وترقی کے جو میگا پراجیکٹس دیئے وہ تاریخ کاحصہ ہیں اور تاریخ کو مسخ کرنے کی کوئی جرات نہیں کرسکتا۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ پیپلزپارٹی 2016کے انتخابات میں کلین سویپ کرے گی سیاسی میدان میں پیپلزپارٹی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا پیپلزپارٹی عوامی طاقت کا نام ہے انتخابی عمل کو کوئی ہائی جیک نہیں کرسکتا۔عقیدے ونظریے پر کوئی کمپرومائز نہیں کرسکتے۔ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دے رکھا ہے مفاہمت کی سیاست کو کمزوری سمجھنے والے غلطی پر ہیں۔ دریں اثنا محکمہ برقیات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ شعبہ برقیات آزادکشمیر میں بجلی کی بہتر ترسیل کے لیے اپنے نیٹ ورک کو اپ گریڈکرے اور متاثرین کی بحالی وآبادکاری کے علاقوں میں بجلی نیٹ ورک کو مکمل کیا جائے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے محکمہ برقیات کی طرف سے عوام کو برقیات کی سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ برقیات آزادکشمیر میں بجلی کی بہتر ترسیل کو یقینی بنائیں حکومت تمام معاملات کو یکسو کرے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری برقیات فیاض علی عباسی نے وزیراعظم آزادکشمیر کو آزاد علاقہ میں بجلی کی بہتر ترسیل کے حوالے سے بریفنگ دی اور بہتر ترسیل کے لیے برقیات نیٹ ورک کو اپ گریڈکرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیر برقیات فیصل راٹھور ،وزیر ہائیر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی، وزیر صحت سردار قمرالزمان، وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر تاشفین، سیکرٹری پی این ڈی منصور قادر ڈار، چیف انجینئر برقیات ساؤتھ اور ایکسئین برقیات ساؤتھ نے اجلاس میں شرکت کی ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ آزادکشمیر میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور کم سے کم لوڈ شیڈنگ کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں تاکہ آزادکشمیر کے عوام کو بجلی کی بہتر سہولتیں مہیا ہوسکیں۔دریں اثنا مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکمرانوں کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں ،حریت قیادت کی نظر بندیوں اور کالے قوانین کی آڑ میں بھارتی پیرا ملٹری فورسز کی طرف سے نوجوان نسل کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے انٹرنیشنل کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کی قتل عام بند کرائیں اور مقبوضہ ریاست جموں وکشمیرسے بھارت کا غیر قانونی تسلط ختم کرائیں-اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک بھر میں حج آپریشن کل 9 مئی سے شروع ہوگا
شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جناح کنونشن میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی
عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات پرانکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ ..
پارلیمنٹ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 بنانے کا اختیار نہیں ،،جسٹس عائشہ اے ملک کا اختلافی نوٹ
چیئرمین سی ڈی اے کاماڈل جیل ، بلیو ایریاسمیت مختلف سیکٹرز کا دورہ
پیپلز ڈیموکریٹک الائینس اور وکلاء کا جناح ہائوس کا دورہ
سعودی عرب۔ پاکستان سرمایہ کاری فورم 2024ء
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے ..
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے