سی ڈی اے نے سینٹورس شاپنگ مال کے باہر غیر قانونی طور پر لگائی گئی باڑ اکھاڑ دی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) سی ڈی اے نے سینٹورس شاپنگ مال کے باہر غیر قانونی طور پر لگائی گئی باڑ اکھاڑ دی، باڑ پلاٹ لائن کے باہر فٹ پاتھ پر لگائی گئی تھی، سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے لوہے کی باڑ اور غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا ایک کمرہ بھی مسمار کر دیا، آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے کی، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ دیگر متعلقہ ادارے اور اسلام آباد پولیس اس آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی معاونت کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ انفورسمنٹ نے وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے وفاقی دارالحکومت کے شامنگ مال سینتارس کی بیرونی دیواروں سے باہر فت پاتھ پر لگی ہوئی خار دار باڑ کو اکھاڑ دیا اور تجاوزات کا ایک کمرہ بھی گرا دیا ۔مال کے سیکیورٹی گارڈز اور عملہ نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن پولیس اور رینجرز نے کسی کو قریب نہیں آنے دیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں