وفاقی پولیس کی کارروائیاں، ڈکیت گر وہ سمیت08ملزمان کوگرفتار کرلیا

مسروقہ مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن شراب بر آمد،مقدمات در ج

منگل 13 فروری 2018 20:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) وفاقی پولیس نے ڈکیت گر وہ سمیت08ملزمان کوگرفتار کرکے مسروقہ مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن شراب بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات در ج کر لیے،مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد میںڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادنجیب الر حمن بگو ی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی رورل حسام بن اقبا ل نے ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس ایچ او تھا نہ کو رال انسپکٹر عبد الغفور ، اے ایس آئی اختر زمان معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان میںطا ر ق عزیز ، محمد اشتیا ق اور محمد قاسم شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ تین پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن و دیگر اشیا ء بر آمد، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے خلاف تھا نہ کو رال اسلام آ با د میں مقدما ت درج ہیں ، مزید تفتیش جاری ہے ، اسی طر ح تھا نہ کو ہسارپولیس کے اشتیا ق حسین اے ایس آئی معہ ٹیم نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان شہباز احمد اور آ فتا ب کو گرفتار کر کے ان سے مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیا، تھا نہ ما ر گلہ پولیس کے اے ایس آئی حاکم علی نے ملزم با بر علی سے ایک بو تل شراب بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے طلعت محمود اے ایس آئی نے ملزم ذروپرویزجو کہ آ ذربئیجا ن کا رہا ئشی پا کستا ن میں اپنی رہا ئش سے متعلق کو ئی ثبو ت پیش نہ کرسکا کو گرفتار کرکے اسکے خلا ف مقدمہ درج کر لیا ، تھا نہ سبز ی منڈی پولیس کے سب انسپکٹر امجد علی نے ملزم جا وید خان جو کہ افغا نستا ن کا رہا ئشی ہے پا کستا ن میں اپنی رہا ئش سے متعلق کو ئی ثبو ت پیش نہ سکا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شرو ع کر دی گئی ۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں