انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدم حاضری پر خادم رضوی اور افضل قادری سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا

منگل 3 اپریل 2018 21:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی اور پیر افضل قادری سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری ملزم قرار دیدیا ہے ۔منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عدالت کے طلب کیے جانے کے باوجود عدم حاضری پر تحریک لبیک کے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیاہے۔

عدالت نے مولاناعنایت اللہ اور شیخ اظہر کو بھی عدم حاضری پر اشتہاری قرار دیا ہے۔عدالتی حکم پر خادم حسین رضوی کی طلبی کے اشتہار چسپاں کردئیے گئے جو تھانہ نواں کوٹ ان کے آبائی علاقے اور عدالت کے باہر لگائے گئے ہیں۔ پولیس نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں