پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایاگیا

منگل 14 اگست 2018 18:06

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایاگیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل) کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایاگیا۔ یوم آزادی کی مناسبت سے رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ملک کے بڑے شہروں میں پی ٹی سی ایل کے ملازمین نے تقاریب کااہتمام کیا۔ وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے شہری13اور 14 اگست کی شب کو پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹرز میں 3D ڈیجیٹل میپنگ اینڈ اینیمیشن لائٹ شو سے محظوظ ہوئے۔

یہ وفاقی دارالحکومت میں اپنی نوعیت کاپہلا شو تھا۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی نے یہ شو دیکھا۔ یوم آزادی کے موقع پر پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لائیو بینڈ اور آرکسٹرا کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

بچوںنے دلفریب ملی نغمے گائے اور ٹیبلو پیش کئے۔ چیف ہیومن ریسورس آفیسر سید مظہر حسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی کمپنی ہونے کے ناطے پی ٹی سی ایل ہر سال یوم آزادی کوشایان شان طریقے سے مناتی ہے ۔ اسی روایت کو برقراررکھتے ہوئے رواں سال بھی جشن آزادی کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں