اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملکی سطح پر" منشیات سے پاک سرسبز و شاداب پاکستان" شجر کاری مہم کا آغاز

جمعہ 17 اگست 2018 23:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے ملکی سطح پر"منشیات سے پاک سر سبز و شاداب پاکستان " شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔اس مہم میںپاکستان کے ماحول کو پاک اور صحت افزاء بنانے کی غرض سے اے این ایف پورے ملک میں 5000 پودے لگا رہی ہے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل مسرت نواز ملک ہلال امتیاز (ملٹری) نے ہیڈکوارٹرز اے این ایف راولپنڈی میں پودا لگا کر باقاعدہ شجر کاری مہم کا آغازکیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل اے این ایف نے کہا کہ شجر کاری مہم وقت کی اہم ضرورت تھی کیونکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے پہلے 10 ممالک میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اے این ایف پاکستان کو سرسبز اور منشیات سے پاک بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ قومی شجر کاری مہم "سرسبز و شاداب پاکستان" کے تحت رواں مون سون کے دوران ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے ۔اس سے قبل ورلڈ لائف فنڈ (WWF) پاکستان نے سٹیک ہولڈرز اور مقامی آبادی کے اشتراک سے اگست 2019 تک 14 لاکھ درخت لگانے کا اعادہ کیا ہے۔ -08-18/--140

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں