میڈیا ورکرزکو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا کیس،سپریم کورٹ نے سابق جج حسنات احمد کو پیر تک ویج بورڈ کا چیئرمین لگانے کا حکم جاری کر دیا،مختلف میڈیا ہائوسز کو میڈیا ورکرز کو تنخواہیں دینے کی ہدایت

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ نے میڈیا ورکرزکو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس میں سابق جج حسنات احمد کو پیر تک ویج بورڈ کا چیئرمین لگانے کا حکم جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ہے اورہدایت کی ہے کہ جن ورکرز کے مقدمات عدالتوں میں زیرالتوا ہیں وہ وہاں سے فیصلے کا انتظار کریں،بدھ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، ا س موقع پر عدالت نے بول چینل ،خبریں ، اے آروائی چینل ، چینل گیارہ ، نوائے وقت،دی نیشن اور وقت نیوز کے ورکرز کو تنخواہیں دینے کا حکم جاری ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ کیلئے مہینہ مکمل ہونے کے بعد دس روز میں تنخواہوں کی ادائیگی کو یقنی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے معاملے میں مختلف اداروں کے انتظامی نمائندوں سے بیان حلفی بھی طلب کرلیے ، عدالت نے چینل سیون سے نکالے گئے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے بارے میں بھی جواب طلب کر تے ہوئے کیپیٹل ٹی وی کے تنخواہوں سے محروم ملازمین کو تفصیلات چینل کے وکیل کو فراہم کرنے کے ہدایت کی ، عدالت نے ڈیلی ٹائمز کے تنخواہوں سے محروم ورکرز کی تفصیلات اور بول کے ورکرز کوبھی ایک ماہ میں تنخواہیں ادا کرکے بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں