ملک بھر میں ریلوے مسافروں کو وائی فائی اور ٹریکنگ کی سہولیات کی فراہمی کا 60 فیصد کام مکمل

ابتدائی طور پر مسافر گاڑیوں میں وائی فائی اور ٹریکنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی بعد ازاں مال بردار گاڑیوں میں بھی یہ سہولت دستیاب ہو گی

اتوار 21 اکتوبر 2018 14:50

ملک بھر میں ریلوے مسافروں کو وائی فائی اور ٹریکنگ کی سہولیات کی فراہمی کا 60 فیصد کام مکمل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) حکومت کے 100 روزہ وژن کے تحت ملک بھر میں ریلوے مسافروں کو وائی فائی اور ٹریکنگ کی سہولیات کی فراہمی کا 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر مسافر گاڑیوں میں وائی فائی اور ٹریکنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی بعد ازاں مال بردار گاڑیوں میں بھی یہ سہولت دستیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

وزارت ریلویز حکام کے مطابق وائی فائی اور ٹریکنگ کی سہولیات کا زیادہ تر کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ بقیہ کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا -وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد سہولیات کی فراہمی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی سافٹ ویئر کی خدمات بلا معاوضہ فراہم کر رہے ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ ریلوے کے مسافروں کو بہت جلد وائی فائی کی سہولت دستیاب ہو گی اور دوران سفر مفت انٹرنیٹ کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے مسافروں کو محفوظ اور خوشگوار سفر کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز دیگر کئی منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے جس میں نئی مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو چلانے سمیت ٹریک کی اپ گریڈیشن کے منصوبے شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں