تھانہ ترنول پولیس نی بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلیا

بدھ 24 اکتوبر 2018 01:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) تھانہ ترنول پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلئے ،بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد،مقدمات درج کر لئے گئے ،مزید تفتیش جاری ہے یہ کارروائی تھانہ ترنول کے علاقہ 26نمبر چونگی نزد پرانا ٹول پلازہ پر کی گئی ،تفصیلات کے مطابق ذرائع سے اطلاع ملی کہ مختلف اشخاص جو قبل ازیں بھی اسلحہ ومنشیات پشاور سے راولپنڈی اور اسلام آباد سپلائی کرتے ہیں آج بھی بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات پشاور سے مختلف گاڑیوں میں بذریعہ موٹر وے آرہے ہیں ،اگر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تو ملزمان کی گرفتاری اور اسلحہ و منشیات برآمد ہو سکتی ہے ،اس اطلاع پر ایس ایس پی اسلام آباد سید محمد امین بخاری کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ترنول محمد اقبال گجر ،سب انسپکٹر عبدالعزیز،عبدالغفار اے ایس آئی ،ہیڈ کنسٹیبل محمد عارف،غلام مصطفی اور امریز شاہ و دیگر ملازمان نے چونگی نمبر 26پرانا ٹول پلاز ہ پر چیکنگ شروع کر دی اور تین ملزمان بلا ل خان ولد شاہ نذر ، انا ر گل ولدصالح محمد اور سجا د گل ولد غالب شیر کو گرفتار کر کے گاڑیوں کی تلاشی لی گئی جن سے 12عد د 9mmپسٹلز،18عدد 30بور پسٹلز اور تین کلو گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان یہ اسلحہ اور چرس خیبر پختونخواہ سے سمگل کر کے جڑواں شہروں میں سپلائی کے لئے لا رہے تھے،ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں