این ٹی ایس ٹیسٹ کے معاملے کو جلد حل کیا جائے گا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کی سینیٹ میں یقین دہانی

بدھ 14 نومبر 2018 22:09

این ٹی ایس ٹیسٹ کے معاملے کو جلد حل کیا جائے گا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کی سینیٹ میں یقین دہانی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے کہا ہے کہ این ٹی ایس ٹیسٹ کے معاملے کو جلد حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں این ٹی ایس کے حوالے سے سینیٹر جہانزیب جمالدینی اور دیگر کے عوامی اہمیت کے معاملے پر اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس کا معاملہ سنگین ہے، میری اس معاملے پر متعلقہ حکام سے بات ہوئی ہے اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے گا اور شفاف طریقے سے اس کا حل نکالا جائے گا۔ قبل ازیں سینیٹرز نے اس معاملے پر اپنی تحفظات کا اظہار کیا اور این ٹی ایس ٹیسٹوں کی وجہ سے طلباء کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں