اسلام آباد،مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث دو گرو ہو ں کے چار ارکان گرفتار

منگل 7 مئی 2024 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) اسلام آباد پولیس تھا نہ شمس کا لو نی اور تھا نہ سمبل پولیس ٹیموں نے مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث دو گرو ہو ں کے چار ارکان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کے سات مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ شمس کا لو نی پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے تین ارکان کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے چارمسروقہ مو ٹر سائیکل او ر وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کی شنا خت امان خا ن، ابر اراور عثمان علی کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے تھا نہ شمس کا لو نی کے علاقے میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ تھانہ سمبل پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے مو ٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتو ں میں ملوث گر وہ کے اہم رکن کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے تین مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے، گرفتار ملزم کی شنا خت سلیمان کے نام سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتا رملزم نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک شخص یا سرگر می کے بارے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار- 15 ''یا''آئی سی ٹی ایپ''15-پر فوری اطلا ع کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں