احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز، ٹرائل کورٹ کی مدت میں مزید توسیع کیلئے درخواست کر دی

جمعہ 16 نومبر 2018 23:35

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز، ٹرائل کورٹ کی مدت میں مزید توسیع کیلئے درخواست کر دی
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز، ٹرائل کورٹ کی مدت میں مزید توسیع کیلئے درخواست کر دی۔ اس حوالہ سے انہوں نے جمعہ کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خط میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی دی گئی ڈیڈ لائن میں ٹرائل مکمل کرنا ممکن نہیں، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں ٹرائل مکمل ہونے کے قریب ہے، ٹرائل مکمل کرنے کیلئے مزید وقت دیا جائے۔ العزیزیہ میں ملزم کا بیان فلیگ شپ میں آخری گواہ پر جرح جاری ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے اس حوالہ سے دی گئی ڈیڈ لائن ہفتہ کو ختم ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں