اپوزیشن احتساب سے بچنے کے لیے حکومت پر بلاوجہ تنقید کر رہی ہے، حکومت کسی بھی بدعنوان کو معاف نہیں کرے گی

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 10 دسمبر 2018 17:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی جانب سے اربوں روپے کے قرض لیے گئے جس نے ملک کو گہرے اقتصادی بحران میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی بدعنوانی میں ملوث ہے اسے ملکی قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن احتساب سے بچنے کے لیے حکومت پر بلاوجہ تنقید کر رہی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی بھی بدعنوان کو معاف نہیں کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں