ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ نے بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کی، ڈاکٹر عباد اللہ خان

کسی بھی ادارے کے ترجمان کو حکومت کی نہیں اپنے ادارے کی ترجمانی کرنی چاہئے، میڈیا سے گفتگو

پیر 10 دسمبر 2018 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ نے بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کی، کسی بھی ادارے کے ترجمان کو حکومت کی نہیں اپنے ادارے کی ترجمانی کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں ایک منصوبہ کے تحت مسلم لیگ (ن) کو شکست دی گئی ہے لیکن ضمنی انتخابات کے نتائج عام انتخابات سے کسی طرح مختلف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں بھرپور طریقہ سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے ترجمان کو حکومت کی نہیں اپنے ادارے کی ترجمانی کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ قومی ادارے کے ترجمان کو ادارے کے حوالے سے بیان یا وضاحت دینی چاہئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں