سیکٹر آئی 14 میں ڈکیتی کی واردات ، نامعلوم ڈکیت گروہ 125 یونائیٹڈ موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ، مقدمہ درج

بدھ 12 دسمبر 2018 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سیکٹر آئی 14 میں ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم ڈکیت گروہ 125 یونائیٹڈ موٹر سائیکل چھین کر لے گئے جس کا مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ نون پولیس کو کامران علی نے بتایا کہ تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان یونائٹیڈ موٹرسا ئیکل 125نمبر RIR8379 مالیتی 65 ہزار چھین کر لے گئے۔ پولیس نے درخو است کے مطابق نامعلوم ڈکیت گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں