اسلام آباد،مولانا حمد اللہ جان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،قائدین وفاق المدارس العربیہ

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا انوار الحق,مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں شیخ القرآن و الحدیث مولانا حمد اللہ جان کی دینی اور تعلیمی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا حمد اللہ جان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی,.انہوں نے کہا آپ کی پوری زندگی قرآن و سنت کی خدمت اور دین کی نشر واشاعت میں گزری جو قابل رشک اور قابل تقلید ہی, وفاق المدارس کے قائدین نے کہا ہے کہ مولانا حمد اللہ جان جیسی شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں- وفاق المدارس کے قائدین نے مولانا حمد اللہ جان آف ڈاگء صوابی کے لواحقین و پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں