الاٹ شدہ پلاٹوں پر سکول کیمپس تعمیرکریں‘ سی ڈی اے

رہائشی علاقوں میں تعمیر شدہ سکولوں کو باہر لے آئیں ، سکول پلاٹ رکھنے والے مالکان کو ہدایت جاری

بدھ 16 جنوری 2019 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) نے سکول پلاٹ رکھنے والے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ الاٹ شدہ پلاٹوں پر سکول کیمپس تعمیرکریں اور اپنے سکولوں کو رہائشی علاقوںسے باہر لے آئیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ڈی اے نے اب تک پرائیویٹ سکولوں کو باون پلاٹ الاٹ کئے ہیں ان باون پلاٹوں میں سے تین پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی گئی ہے جبکہ اٹھائیس پلاٹوں پر تعمیرات مکمل ہوگئیںہیں باقی ماندہ اکیس پلاٹس ابھی تک خالی پڑے ہیں ذرائع نے کہا ہے کہ سی ڈی اے اتھارٹی نے تمام سکول پلاٹ مالکان کو نوٹس جاری کردیا ہے جنہوںنے ابھی تک تعمیرات شروع نہیں کی ہیں اس کے جواب میں پانچ سکول پلاٹ مالکان نے اپنے بلڈنگ پلان جمع کروائے ہیں جن کی سکروٹنی جاری ہے سی ڈی اے نے اٹھائیس پلاٹوں کے مالکان کو بھی ہدایت کی ہے کہ جنہوں نے الاٹ شدہ پلاٹوں پر کیمپسز تعمیر کئے ہیں لیکن وہ رہائشی علاقوں میں تعمیر سکولوں کو بند کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ رہائشی علاقوں میں پرائیویٹ سکولوں کا معاملہ 1999 میں اٹھایا گیا تھا جب سی ڈی اے نے ایسے تمام سکولوں کو نوٹس جاری کئے تھے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں