حکمراں جماعت ماضی میں اپوزیشن میں رہ کر جس چیز کی نفی کرتی تھی اب خود ایسے کام کر رہی ہے،مولانا اسد محمود

جمعرات 17 جنوری 2019 00:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما و ایم این اے مولانا اسد محمود نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت ماضی میں اپوزیشن میں رہ کر جس چیز کی نفی کرتی تھی اب خود ایسے کام کر رہی ہے، حکومت کو احتساب خود سے شروع کرنا چاہئے تھا مگر انہوں نے یکطرفہ احتساب شروع کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی دعوت پر اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ان تمام مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی کے ساتھ حل نکالنے و تجاویز کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو ضمنی بجٹ پر بھی غور کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں