اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارک لین کمپنی کیس میں پی پی رہنما کی درخواست پر نیب کو جواب داخل کرانے کی مہلت دے دی

پیر 22 اپریل 2019 19:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارک لین کمپنی کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل سخی بٹ کی درخواست پر نیب کو جواب داخل کرانے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دے دی۔ فیصل سخی بٹ نے نیب کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

پارک لین کمپنی کیس میں نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل سخی بٹ کو تفتیش کے لیے طلب کر کے معلومات فراہم کرنے کا کہا تھا جس پر فیصل سخی بٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر کے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب کو پرائیویٹ ٹرانزیکشنز سے متعلق پوچھنے کا اختیار نہیں۔

نیب ہراساں کر رہا ہے۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اس درخواست پر سماعت کی ، نیب نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کر لی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں