آئی جی اسلام آباد کی پولیو ٹیموں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت

پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر کسی قسم غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، ہدایت نامہ جاری

بدھ 24 اپریل 2019 19:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) آئی جی اسلام آباد نے پولیو ٹیموں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تمام زونل ایس پیز کو پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کی نگرانی کی ہدایت کی ، انہوںنے کہاکہ کسی بھی صورت پولیو ٹیموں کی سکیورٹی موثر بنایا جائے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر کسی قسم غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے ڈی آئی جی آپریشن کو تمام پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کی نگرانی از خود کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے کہاکہ غفلت برتنے پر افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں