ائیر ہیڈ کوارٹرز میں نان آپریشنل ملٹری اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب،سربراہ پاک فضائیہ نے اعزازات تقسیم کئے

جمعرات 25 اپریل 2019 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) ائیر ہیڈ کوارٹرز میں نان آپریشنل ملٹری اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقادکیا گیا ،سربراہ پاک فضائیہ اییر چیف مارشل مجاہد انور خان نے غیر معمولی خدمات سرانجام دینے والے افراد میں اعزازت تقسیم کیے۔ جمعرات کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے افسرا ن اورائیرمین کونان آپریشنل ملٹری اعزازات دیئے گئے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انورخان نے پاک فضائیہ میں غیر معمولی خدمات سرانجام دینے والے افراد میں اعزازات تقسیم کئے۔اس تقریب میں پاک فضائیہ کے 41 افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری)، 36افسران کوتمغہ امتیاز(ملٹری)، 5 افسران کو تمغہ بسالت جبکہ 33 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری(درجہ اول) عطا کئے گئے۔ یہ اعزازات پاک فضائیہ کے افسرا ن اورائیرمین کو بے لوث فرض شناسی اور انکی انتھک محنت کے اعتراف میں دئیے جاتے ہیں۔اس تقریب میں پاک فضائیہ کے اعلٰی افسران اور ائیرمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں