آئیسکو کا مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

منگل 21 مئی 2019 17:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی طرف سے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

آئیسکو ترجمان کے مطابق (آج) بدھ 22 مئی کو صبح 06:00 بجے تا دن12:00 بجے تک کے ٹی ایم 2-،آر ٹی ایم، مانکیالہ، گلیانہ ، جنڈ سٹی II-، جنڈ سٹی، پری، چھب فیڈرز، صبح 06:00 بجے تادن01:00 بجے تک دھرمند فیڈرزاورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں