اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 1056 سے زائد پریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی،ایس پی ٹریفک خالد رشید

منگل 25 جون 2019 22:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ایس پی ٹریفک خالد رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 1056 سے زائد پریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی، ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی اہم شاہراہ اور چوکوں پر تعینات کی گئی ہے، کارروائی کا مقصد شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنا اور اسلام آباد کو شور سے پاک شہر بنانا ہے، کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی، پریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف متعلق شہری اپنی شکایات ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 اور 051-9261992-93 پر درج کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والی خصوصاً پریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔ رواں سال کے دوران 1056 سے زائد پریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور ان کو چالان ٹکٹ جاری کئے ہیں، کارروائی کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سپیشل سکواڈ تشکیل دے رکھے ہیں جو اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر تعینات اور سپیشل ناکہ جات لگا رکھے ہیں اور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والی خصوصاً پریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر ے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس پی ٹریفک خالد رشید نے کہا ہے کہ کارروائی کا مقصد شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنا اور اسلام آباد کو شور سے پاک شہر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے شکایات کے ازالے کے لئے ٹرانسپورٹرز کو پریشر ہارن سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ٹرانسپورٹرز اسلام آباد کو شور سے پاک شہر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہری پریشر ہارن والی گاڑیوں سے متعلق شکایات اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915، 051-9261992-93 پر درج کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں