آٹو موبیل، فوڈ پراسیسنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ٹیکسٹائل کی ویلیو ایڈیشن اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں

وفاقی سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ عمر رسول کی جمہوریہ چیک کے پارلیمانی وفد کو بریفنگ

منگل 25 جون 2019 22:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) وفاقی سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ عمر رسول نے کہا ہے کہ پاکستان کے آٹو موبیل، فوڈ پراسیسنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ٹیکسٹائل کی ویلیو ایڈیشن اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جمہوریہ چیک کے پارلیمانی وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بی او آئی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بی او آئی کے سیکرٹری نے وفد کو خوش آمدید کہا اور معیشت کے معاشی اشاریوں کی صورتحال اور حکومت کی طرف سے معاشی استحکام کے لئے اختیار کی پالیسیوں اور اصلاحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے چیک جمہوریہ کے پارلیمانی وفد سے کہا کہ وہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لیں اور یہاں بڑھتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے اور اس حوالے ہماری پالیسیاں بہت موثر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں