تھانہ انڈ سٹر یل ایریاپولیس کی کارروائی ،آئی نا ئن فور سے لاپتہ ہونیوالے بچو ں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا

جمعرات 18 جولائی 2019 23:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) تھانہ انڈ سٹر یل ایریاپولیس کی فوری کارروائی سیکٹر آئی نا ئن فور سے گیا رہ سالہ محمد عبد اللہ اور سات سالہ مریم نو از لاپتہ ہونے والے دونوں بچو ں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا،والدین نے اسلام آباد پولیس کی بروقت کاروائی پر پولیس کی کاوشوں کی تعریف کی۔ آئی جی اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خا ن اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 18 جولائی کو دن دس بجے قریب تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا کے سیکٹر آئی نا ئن فور سے محمد عبد اللہ ولد خا ن نو از اور مریم نو از لا پتہ ہو گئے تھے ،ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ہدایت پر ایس پی انڈ سٹریل ایر یا صا عد عزیز نے ڈی ایس پی فدا حسین ستی کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا چوہدری رشید احمد , اے ایس آئی داؤد صا بر، محمد رمضان ہیڈ کانسٹیبل معہ دیگر پر مشتمل گم شدہ بچو ں کو تلاش کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی اور کہا کہ بچو ں کو کو ہر ممکن کوشش کرکے جلد از جلد تلاش کیا جائے ،جس پر تھانہ انڈسٹر یل ایریا پولیس مختلف اڈہ جات سکولوں کالجوں ,پارکوں اومیٹرواسٹیشن پر گم شدہ بچوں کو تلاش کیا گیا،بالآخر پولیس گم شدہ بچو ں کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئی، پولیس نے بچو ں کو والدین کے حوالے کردیا بچو ں کے والدین نے پولیس کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کا پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں