اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کر یک ڈائون جا ری

بھارہ کہو کے علاقہ بنگش روڈ پرایک گھر میں واقع جعلی شراب کی فیکٹری پر چھا پہ ، پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 23 جولائی 2019 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آبا د وقار الدین سید کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشوں کیخلاف کر یک ڈائون کا سلسلہ جا ری ہے، گزشتہ روزسی آئی اے پولیس نے تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ بنگش روڈ پرایک گھر میں واقع جعلی شراب کی فیکٹری پر چھا پہ ما ر کرپا نچ ملزمان کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں شراب بر آمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کر لیا ہے،مزید تفتیش جا ر ی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روزسی آئی اے پولیس کو اطلا ع مو صول ہو ئی کہ بہا رہ کہوبنگش روڈبھٹی ہا و س کے تہہ خا نہ میں کا فی مقدار میں شراب مو جو د ہے اگر بر وقت کا رروائی کی جائے تو کا میا بی یقینی ہے، اس اطلا ع پر ایس پی انو سٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر نے ڈی ایس پی ، سی آئی اے حاکم خا ن کی زیر نگر انی اے ایس آئی شکیل بٹ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ، پولیس ٹیم نے ریڈ کرکے پا نچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان میں شہبا ز مسیح سکنہ گو جر انو الہ ، فرہا د مسیح ،شہباز قیصر مسیح ، ظفر اقبال اور با بر یعقوب ساکنا ہا ئے پھلگر اں بہارہ کہوکو گرفتار کرکے مکان کی تلا شی لینے پر 1000بو تلیں شراب ، مختلف قسم کی شراب ،06عد د کین شراب ، آ لا ت تیا ری شراب ، سٹکر ، ڈھکنے ، خا لی بو تلیں اور دو عدد مہر ان کا ریں جن میں شراب لو ڈ تھی بر آمد کرکے مقدمہ نمبر 319مورخہ22-07-2019زیر دفعہ3/4حد امتنا ع منشیا ت 420/468/471/34ت پ تھا نہ بہا رہ کہو درج کر لیا گیا ، مزید تفتیش جا ر ی ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلی کا رکر دگی کوسراہا ہے ، انہو ں نے تما م پولیس افسران کوہد ایات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ضلع میں شراب اورمنشیا ت فروشوں کے خلا ف کر یک ڈائون جا ری رکھا جا ئے اور اور گھنا ئو نے اور مکر وہ کا روبا ر میں ملوث افرادکے سخت تا دیبی اور بلا تفریق کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں