اسلام آباد، چوری کی دو وارداتوں میں شہری گیارہ لاکھ روپے کے زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل ونقدی سے محروم

جمعہ 23 اگست 2019 18:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) وفاقی دارالحکومت میں چوری کی دو وارداتوں کے دوران شہری گیارہ لاکھ روپے کے زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل ونقدی سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

عبدالمجید نے نیلور پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے اس کے گھر واقع اتحاد ٹائون سے چار لاکھ روپے کے زیورات، ایل ای ڈی، لیپ ٹاپ، کیمرے ودیگر سامان چوری کیا ہے۔ امتیاز یعقوب نے کورال پولیس کو بتایا کہ وہ غوری ٹائون وی آئی پی ٹائون میں رہائش پذیر ہے، نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے آٹھ تولے زیورات نقدی ودیگر چوری سامان چوری کر لیا ہے۔ پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے مقدمات درج کر لئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں