بغیر اشاروں، بغیر شیشوںاورفرنٹ، بیک لائٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کو مزید موثر بنایا جائے ،ایس ایس پی ٹریفک

آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر ہر صورت عمل کر ایا جائے، موٹر سائیکل مالکان اپنے موٹر سائیکل کے اشارے، شیشے، فرنٹ اور بیک لائٹ مرمت کرائے بغیر موٹر سائیکل چلانے سے اجتناب کریں ورنہ سخت کاروائی ہو گی، ٹریفک قوانین پر عمل کریں اپنے اور دیگر شہریوںکو حادثات سے محفوظ رکھیں،فرخ رشیدکی ہدایت

ہفتہ 24 اگست 2019 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے کہا ہے کہ بغیر اشاروں، بغیر شیشوںاورفرنٹ، بیک لائٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کو مزید موثر بنایا جائے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر ہر صورت عمل کر ایا جائے گذشتہ 45 دنوں میں7,930 کے خلاف کاروائی کی گئی، موٹر سائیکل مالکان اپنے موٹر سائیکل کے اشارے، شیشے، فرنٹ اور بیک لائٹ مرمت کرائے بغیر موٹر سائیکل چلانے سے اجتناب کریں ورنہ سخت کاروائی ہو گی، ٹریفک قوانین پر عمل کریں اپنے اور دیگر شہریوںکو حادثات سے محفوظ رکھیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کو حادثات سے پاک کرنے، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے،روڈ ڈسپلن کو قائم رکھنے اور شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے گذشتہ ماہ سے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس مہم میں دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ بغیر شیشوں، اشاروں، فرنٹ اور بیک لائٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس خصوصی مہم کے دوران ہزاروںموٹر سائیکل سواروںکو مو ٹر سائیکل کے اشاروں، شیشوں اور فرنٹ بیک لائٹ کی اہمیت کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے ۔ تاکہ وہ خود اور دوسروں کو حادثات سے محفوظ رکھ سکیں اور معمولی غلطی سے بڑے حادثے کو روکا جا سکے۔ ایس ایس پی ٹریفک نے تمام ڈی ایس پیز، انسپکٹرز کو خصوصی ہدایات دی ہیں کہ بغیر اشاروں، شیشوں، فرنٹ اور بیک لائٹ اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کو مزید سخت اور وسیع پیمانے پر عمل میں لایا جائے ٹریفک قوانین پر ہر صورت عمل کرایا جائے گذشتہ45 دنوں کی کاروائی میں7,930موٹر سائیکل سواروںکے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں