کابینہ ڈویژن کے لئے اب تک 7 ارب 99 کروڑ 72 لاکھ 95 ہزار کے فنڈزجاری

پیر 14 اکتوبر 2019 12:39

کابینہ ڈویژن کے لئے اب تک 7 ارب 99 کروڑ 72 لاکھ 95 ہزار کے فنڈزجاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کابینہ ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 7 ارب 99 کروڑ 72 لاکھ 95 ہزار کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 39 ارب 98 کروڑ 64 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے راولپنڈی میں 200 بستروں پر مشتمل گائناکالوجی سنٹر کے قیام کے لئے 22 کروڑ 71 لاکھ، کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے لئے ایک ارب 83 کروڑ، کراچی میں فلائی اوورز کی تمعیر کے لئے 89 کروڑ 32 لاکھ، کراچی پیکج کے تحت منگھو پیر روڈ کی تعمیر کے لئے ایک ارب 11 کروڑ 88 لاکھ، کراچی پیکج کے تحت کے ایم سی کی فائر فائٹنگ کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے لئے 85کروڑ 50 لاکھ، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے 2 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں