اسلام آباد ٹریفک پولیس کی1,577سے زائدپریشر ہارن والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

کارروائی کا مقصد شہریوں کی شکایات کا ازالہ ،اسلام آباد کو شور سے پاک شہر بنانا ہے،،کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہے گی، ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد

پیر 21 اکتوبر 2019 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نی1,577سے زائدپریشر ہارن والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی ہے، پریشر ہارن گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کیلئے ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی اہم شاہرائوں اور چوکوں پرتعینات ہیں ، کارروائی کا مقصد شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنا ،اسلام آباد کو شور سے پاک شہر بنانا ہے،اس حوالے سے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہے گی، پریشر ہارن والی گاڑیوں کے متعلق شہری اپنی شکایات ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 اور0519261992-93 پر درج کرائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والی خصوصاً پریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری ہے ،رواں سال کے دوران1,577سے زائد پریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور ان کو چالان ٹکٹ جاری کئے ہیں،کاروائی کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سپیشل سکواڈ تشکیل د ے رکھے ہیںجو اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر تعینات اور سپیشل ناکہ جات لگا رکھے ہیں اور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزری کرنے والی خصوصاً پریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کر رہے ہیں ،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہاہے کاروائی کا مقصد شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنا اور اسلام آباد کو شور سے پاک شہر بنانا ہے ،شہریوں کی جانب سے شکایات کے ازالے کے لئے ٹرانسپورٹرز کو پریشر ہارن سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ٹرانسپورٹرز اسلام آباد کو شور سے پاک شہر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،شہری پریشر ہارن والی گاڑیوں سے متعلق شکایت اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915,،،،،0519261992-93,0519262234پر درج کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں