اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو فراہم کردہ خدمات کی رپورٹ جاری کردی

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو فراہم کی گئی خدمات کی رپورٹ جاری کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو فراہم کی گئی سہولیات میں 332 گاڑیوں کی رجسٹریشن، 620 گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی،آن لائن انٹری92 ‘ ایکسائز آفس سے ٹوکن کی وصولی 2227 ‘ پوسٹ آفس سے ٹوکن کی وصولی 135، مجموعی ٹیکسز کی وصولی 5کروڑ ایک لاکھ 5 ہزار 852 روپے شامل ہے۔

23 ڈومیسائلوں کا اجراء اور 19 آئی ڈی پیز کو سرٹیفیکیٹس شامل ہیں۔ اسی طرح ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 15 میرج سرٹیفیکیٹ بھی جاری کئے گئے جبکہ 3 طلاق بھی رجسٹر کی گئی۔ 86 ڈیٹھ پاور آف اٹارنیز جاری کی گئیں۔ 592 جانوروں کا علاج کیا گیا جبکہ پی ایم ڈی یو میں 16 شکایات حل کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں