اسلام آ باد ٹر یفک پولیس کا سے غیر نمو نہ ،فینسی ،غیرر جسٹرڈنمبر پلیٹس والی گاڑیوں ،موٹر سائیکلوںکیخلاف کریک ڈاؤن جاری

شہر ی اپنی گا ڑ یو ں ،موٹر سائیکلوں پر صرف ای ٹی او کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں،اس سلسلے میں کسی سے رعا ئت نہیں بر تی جا ئیگی،ایس ایس پی ٹر یفک اسلام آباد

بدھ 20 نومبر 2019 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) اسلام آ باد ٹر یفک پولیس کی جا نب سے غیر نمو نہ ،فینسی اورغیرر جسٹرڈنمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوںکیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت منگل کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ہزاروں غیرنمونہ ،فینسی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلزکو ٹکٹ جا ر ی کیے ہیں اور بھاری جرمانے کئے گئے ہیں ، کارروائی کے لئے شہر بھر میںتشکیل کردہ اسپیشل اسکواڈ کی سربراہی ازخودایس ایس پی ٹر یفک فرخ رشیدکر رہے ہیں،اس موقع ان کا کہنا تھا کہ شہر ی اپنی گا ڑ یو ں اور موٹر سائیکلوں پر صرف ای ٹی او کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں،اس سلسلے میں کسی سے رعا ئت نہیں بر تی جا ئے گی۔

تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آ باد ٹر یفک پویس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور قانون کی بالادستی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے غیر نمو نہ فینسی اور غیر رجسٹرڈنمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف خلا ف سخت کارروائی کا آغازکیا گیا ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد بھر میں مختلفمقامات پر اسپیشل ناکہ جات لگائے گئے ہیں،جس کیلئے چاروں زونز کے ڈی ایس پیز کوضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں،اس کارروائی میں ہزاروں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالان ٹکٹس جاری اور بھاری جرمانے کئے گئے ہیں اور موقع پر ہی غیر نمونہ،فینسی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اتاری گئیں، اس تمام کارروائی کی سربراہی ایس ایس پی ٹریفک از خود کر رہے ہیں،اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹر یفک فرخ رشیدنے شہر یو ں سے کہا کہ شہر ی اپنی گا ڑ یو ں اور موٹر سائیکلوں پر صرف ای ٹی او کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں،اس سلسلے میں کسی سے رعا ئت نہیں بر تی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

اور ٹر یفک سٹا ف کو ہد ایا ت جا ری کیں کہ اس میں کسی قسم کی کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی اور ان احکا ما ت پر سختی سے عمل درآمد کرائیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں