فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی بہارہ کہو ہاوسنگ سکیم میں ترقیاتی کام جاری

جمعہ 24 جنوری 2020 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی بہارہ کہو ہاوسنگ سکیم میں ترقیاتی کام جاری ہے۔ تین ہزار کنال کا قبضہ بھی اتھارٹی نے حاصل کرلیا ہے۔ بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم میں پلاٹوں کی کل تعداد 3268 ہیں۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق 2318 رجسٹرڈ ممبران کو رضامندی خطوط جاری کردیئے گئے ہیں۔

بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم میں پلاٹوں کو پانچ کیٹگریز میں تقسیم کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ہائوسنگ سکیم پہلی کیٹگری میں پلاٹ بی پی ایس 20 تا 22 کے افسران کیلئے رکھے گئے ہیں، ان پلاٹوں کی تعداد 385ہے۔دوسری کیٹگری بی پی ایس 18 تا 19کے افسران کیلئے رکھی گئی ہے جس میں پلاٹوں کی تعداد 581 ہے۔ تیسری کیٹگری میں بی پی ایس 16تا17کے افسروں کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں، ان کیلئے پلاٹوں کی تعداد 738ہے۔ چوتھی کیٹگری میں بی پی ایس 11تا15کے ملازمین کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں اور ان پلاٹوں کی تعداد 838 ہے۔ بہارہ کہو ہاوسنگ سکیم میں پانچویں کیٹگری بی پی ایس ایک تا 10کے ملازمین کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں، ان پلاٹوں کی تعداد 726ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں