سینیٹ میں اپوزیشن کا ملک میں آٹے اور گندم کے حالیہ بحران اور انکوائری رپورٹ ایوان میں پیش نہ کرنے کے معاملے پر علامتی واک آئوٹ

پیر 17 فروری 2020 19:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) سینیٹ میں اپوزیشن نے ملک میں آٹے اور گندم کے حالیہ بحران اور انکوائری رپورٹ ایوان میں پیش نہ کرنے کے معاملے پر علامتی واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر آغا شاہ زیب درانی، سینیٹر شیری رحمن، جاوید عباسی اور دیگر ارکان نے اس حوالے سے قرارداد پیش کی جس پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے اظہار خیال کیا۔

اپوزیشن ارکان نے مطالبہ کیا کہ بحران سے متعلق رپورٹ ایوان میں پیش کی جانی چاہیے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے اس سلسلے میں صورتحال واضح کرنے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن ان کے موقف سے اتفاق نہ کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کر گئی تاہم اپوزیشن ارکان کچھ دیر کے بعد ایوان میں واپس آ گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں