محمد سلیم چیف آرگنائیزر ا سلام آباد کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اٹھارٹی کنٹریکٹرز(بلڈرز) اور ایڈورٹائیزرز سب کمیٹی کاچیئرمین ) مقرر

اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ اپنی صلاحیتوں کو بزنس کمیونیٹی کی بہتری کے لیئے استعمال کریگا، قیصر خان داؤدزائی

جمعرات 27 فروری 2020 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) وفاق ایوان ہاہے تجارت وصنعت پاکستان کے نائب صدر اور فیڈریشن آفس اسلام آبادکے انچارج قیصر خان داؤدزائی نے محمد سلیم چیف آرگنائیزر اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ وفاق ایوان ہاہے تجارت وصنعت پاکستان کیطرف سے، اسلام آباد کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اٹھارٹی کنٹریکٹرز(بلڈرز) اور ایڈورٹائیزرز سب کمیٹی کاکنوینرمقرر کرتے ھوئے لیٹر جاری کیا اور کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کے عہدیدار اپنی صلاحیتوں کو بزنس کمیونیٹی کی بہتری کے لیئے استعمال کرینگے، جس سے ہمارے ملک کی بزنس کمیونیٹی کے وسیع تر مفاد میں بہتری لائی جائیگی۔

محمد سلیم چیف آرگنائیزر اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ اورسی ڈی اے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ہیں، جنکی اپنی کمیونٹی کے لیئے بڑی خدمات ہیں اور ہر فورم پرڈٹ کر حقوق وانصاف کے لیئیآواز بلندکی، ان خدمات کے صلہ میں یہ اعزازی سنددی گئی ھے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کے چیئرمیں حبیب اللہ زاھد اور گروپ کے عہدیداروں نے کہا کہ ہم جناب صدر فیڈریشن پاکستان اور سابقہ صوبائی وزیر میاں انجم نثار، جناب سینیٹر غلام علی جنرل سیکریٹری یونائیٹد بزنس گروپ اور قیصر خام داودزئی نائب صدر فیڈریشن پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کے عہدیداروں پر اعتماد کیا۔

محمد سلیم نے یقین دلایا کہ ہم انشااللہ بزنس کمیونیٹی کیلیئے پہلے سے ذیادہ لگن اور بہتری سے کام کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں