ضلعی انتظامیہ کا میڈیکل سٹوروں اور دوسرے مقامات پر ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے کے خلاف نوٹس

جمعہ 28 فروری 2020 00:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ضلعی انتظامیہ نے میڈیکل سٹوروں اور دوسرے مقامات پر ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں نافذ کردہ دفعہ 144 کے تحت وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای الیون میں مختلف میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مار کر ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے والے شیراز نامی شخص کو گرفتار کرکے میڈیکل سٹور سیل کر دیا، ملزم پانچ روپے والا ماسک 120 روپے میں فروخت کر رہا تھا۔

اس حوالہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمررندھاوا نے بتایا کہ اسلام آباد میں مختلف میڈیکل سٹورز پر چھاپے مارے گئے ہیں اور کرونا وائرس سے بچائو کیلئے ماسک کی قیمتیں اور موجودگی چیک کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل سٹورز کو این 95 ماسک رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ شہر کے مختلف بڑے میڈیکل سٹورز نے فری ماسک بھی شہریوں میں تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک پر منافع خوری کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں