اسلام آباد، بدفعلی اور بلیک میلنگ کرنے والے ملزم پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار،تفتیش شروع

جمعرات 9 اپریل 2020 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) بدفعلی اور بلیک میلنگ کرنے والے ملزم پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار، تفتیش شروع کردی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ مشکوک لگ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ کی حدود G-7/2کی رہائشی سویرا کنول نے درخواست دی کہ ایک مہینے پہلے 26سالہ محمد اجمل جو کہ ان کا پڑوسی ہے، اجمل نے نشہ آور جوس پلا کر مدعیہ سے زناکاری کی اور بعد میں بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

پولیس نے سویرا کنول کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے ملزم اجمل کو گرفتار کرلیااور ملزم کا DNAٹیسٹ لے کر لیبارٹری بھجوادیا۔ مگر ملزم اجمل کا کہناتھا کہ سویرا کنول کا مجھ سے پیار محبت کا چکر چل رہا تھا کہ بات رشتہ تک جا پہنچی۔ ہم دونوں گھرانوں کا پڑوسی ہونے کے ناطے ایک دوسرے کے گھر میں آبا جانا تھا۔

(جاری ہے)

میں نے سویرا کنول کا رشتہ مانگا تواس کے گھر والوں کی طرف سے کچھ شرائط رکھی گئیں جو مجھے قبول نہ تھیں اور میں نے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

جس کی بنا پر سویرا کنول نے مجھ پر مقدمہ درج کروایا۔ دراصل سویرا مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے ۔ میں پڑھا لکھا سرکاری ملازم ہوں جبکہ سویرا نے ابھی میٹرک کی ہے جس کی عمر 21سال ہے۔ اس موقع پر مقدمے کے تفتیشی محمد انور کا کہنا تھا کہ سویرا ایک مہینے سے بھی زیادہ عرصہ گزر جانے پر تھانہ آئی ہے، ان دونوں کی پیار محبت والی شادی کا معاملہ چل رہا تھا ، معاملہ مشکوک لگ رہا ہے ،پولیس نے عدالت سے ملزم کا دو دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں