اسلام آباد میں کورونا کیسز مسلسل کمی کی طرف گامزن

جمعہ 7 اگست 2020 23:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز مسلسل کمی کی طرف گامزن ہے، ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی بہتر حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈاون کی وجہ سے جمعہ کواسلام آباد میں 41کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کوڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جمعہ کو41کورونا کیسز، 6 اگست کو 19 کیسز،5 اگست کو27 کورونا کیسز،4 اگست کو19 کیسز، 3اگست کو 2اگست کو 19کیسز،یکم اگست کو19کیسز،31اگست کو27کیسز،31جولائی کو27کیسز،30جولائی کو24کیسز،29جولائی کو25کیسز،28 جولائی کو54کورونا کیسز، 27 جولائی کو43کورونا کیسز، 26 جولائی کو20کورونا کیسز، 25 جولائی کو55کورونا کیسز، 24 جولائی کو45کورونا کیسز، 23 جولائی کو21کورونا کیسز، 22 جولائی کو76کورونا کیسز، 21 جولائی کو26کیسز، 20 جولائی کو23کورونا کیسز، 19 جولائی کو72کورونا کیسز،18 جولائی کو50کیسز، 17جولائی کو52کیسز، 16 جولائی کو87کیسز، 15جولائی کو113کیسز،14 جولائی کو94کیسز، 13 جولائی کو 85کیسز، 12 جولائی کو96کیسز، 11 جولائی کو99کیسز،10 جولائی کو97کیسز، 9جولائی کو81کیسز،8جولائی کو93کیسز،7 جولائی کو63کیسز 6 جولائی کو85کورونا کیسز،5 جولائی کو 117 کورونا کیسز،4جولائی کو97کیسز،3جولائی کو113کیسز اور 2 جولائی کو170کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں، یکم جولائی کو137اور30جون کو132کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. جوکہ ضلعی انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈاؤن کا نتیجہ ہے، اسلام آبادمیں کورونا کیسز مسلسل کمی کی جانب گامزن ہیں. انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں،29جون248کیسز،28جون189، 26جون کو اسلام آبادمیں 271 کیسز جبکہ 27جون کو 225کیسز سامنے آئے تھی.انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے، روزانہ کی بنیادپر ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے دوکانداروں اور شہریوں کو ہزاروں روپے جرمانے کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں