راشکئی خصوصی اقتصادی زون کی تکمیل سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، اس سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہونگے۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ

بدھ 23 ستمبر 2020 20:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین عاطف آر بخاری نے کہا ہے کہ چین کی کمپنی سی آر بی کے جنرل منیجر لومنگ کے ساتھ ملاقات میں راشکئی اقتصادی زون کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لومنگ نے ملاقات میں خصوصی اقتصادی زون میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے یوٹیلٹیز اور بنیادی ڈھانچہ کی فراہمی کے لئے انویسٹ ان پاکستان کے تحت بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

عاطف آر بخاری نے مزید کہا کہ سی آر بی سی کی جانب سے ترقیاتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راشکئی خصوصی اقتصادی زون کی تکمیل سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کرنے، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سمیت برآمدات کے فروغ اور صنعتی ترقی میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں