اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 3 ارب 8 کروڑ روپے کی منظوری دے دی

ریٹائرمنٹ پلان کے تحت ملازمین کے بقایاجات کی تفصیلات اور اسٹیل ملز کی ادائیگیوں سے متعلق رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں، مشیر خزانہ

بدھ 23 ستمبر 2020 23:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 3 ارب 8 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 3.8 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے، ملازمین کو رواں مالی سال کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی ہو گی۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ نے ہدایت جاری کی کہ ریٹائرمنٹ پلان کے تحت ملازمین کے بقایاجات کی تفصیلات اور اسٹیل ملز کی ادائیگیوں سے متعلق رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی بھی منظوری دے دی،جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور قومی ورثہ اور ثقافت ڈویڑن کے اخراجات کیلئے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظور کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں