وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈائون جاری

ڈکیت گر وہ کے دو ارکا ن سمیت 25ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینا گیا مو ٹر سائیکل ، بھا ری مقدار میں چرس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:20

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑ ے پیما نے پر جاری کر یک ڈائون کے دوران ڈکیت گر وہ کے دو ارکا ن سمیت 25ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینا گیا مو ٹر سائیکل ، بھا ری مقدار میں چرس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلا ت کے انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کا ٹا سک دیا، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی رورل فاروق امجد بٹر نے ڈی ایس پی رخسار مہد ی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھا نہ سہا لہ انسپکٹر ملک بشیر، اے ایس آئی عرفان آ صف معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے ہائی وے پر واردات کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان میں عامر اقبال اور سلیمان شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینا گیا مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیا گیا ، مزید تفتیش جاری ہے، دیگر کا رروائیوں کے دوران شمس کا لو نی پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم بسم اللہ خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 140گر ام چرس برآمد کرلی ، نیلو ر پولیس نے ملزم قمر نو از کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل9mmمعہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا ، جبکہ لو ہی بھیر پولیس نے غیر اخلاقی سر گرمیو ں میں ملوث 14عورتو ں سمیت 21ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ،ڈی آئی جی آ پر یشنزوقا ر الدین سید نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہوئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔

(جاری ہے)

شہر یو ں کے جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں